پیرس، چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ مسجد پیری فیئت میں ادا، کمرشل قونصلرمعین احمد وانی سمیت پیرس کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت اور اجتماعی دعا
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغرکی ہمشیرہ جورضائے الہی سے انتقال کرگئی تھیں ۔ ان کی نماز جنازہ مسجد پیری فیئت میں ادا کردی گئی۔ اس موقع پر فرانس میں پاکستان کے کمرشل قونصلر معین احمد وانی ، تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما ملک انصر خان ممبر پیپلز پارٹی پنجاب کونسل قاری فاروق احمد فاروقی اور پیرس کی معروف سیاسی وسماجی اورکاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔
چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ کے بعد میت پاکستان کیلئے روانہ ہوگئی جہان ڈونگی(دیوان حضوری روڈ) گوجرخان میں کل ان کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کی جائےگی۔