کوموروس ( نمائندہ خصوصی) فرانسیسی وزارت داخلہ کے اہم ترین رکن اورایران عراق جنگ میں فرانس کی معاونت کرنے والے زین الدین عرف ذینا کی نماز جنازہ اورتدفین ان کے وطن جمہوریہ کوموروس میں ادا کی گئی جس میں جمہوریہ کوموروس کے صدر مملکت ازالی آسومانی اور حکومتی شخصیات اور بین الاقوامی سفارتی شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان سے مورویشس میں پاکستان کے اعزازی انویسٹمنٹ قونصلر جناب طارق شریف بھٹی صاحب نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ ’’زین الدین عرف زینا‘‘ ایک عالمی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں جنہوں نے فرانس میں وزارت داخلہ کے ساتھ منسلک ہوتے ہوئے ایران عراق جنگ کے دور میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے فرانس حکومت اور مسلمانوں کے درمیان پل کاکردار ادا کیا ۔ ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر فرانسیسی حکومت نے انہیں متعدد اعزازات سے بھی نوازا۔ وہ فرانس میں پاکستان کمیونٹی میں خاصے مقبول تھے ۔