اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، تحریک انصاف ایک اور اہم وکٹ لے اُڑی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع اورکزئی سے سابق ایم این اے ڈاکٹر جی جی جمال اور حال ہی میں آزاد حیثیت میں صوبائی اسمبلی کا انتخاب جیتنے والے ان کے صاحبزادے غازی غزن جمال کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں جنوبی وزیر ستان کے سیاسی مسائل اور قبائل کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی، تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ سابق ایم این اے ڈاکٹر جی جی جمال اور حال ہی میں آزاد حیثیت میں صوبائی اسمبلی کا انتخاب جیتنے والے ان کے صاحبزادے غازی غزن جمال نے عمران خان کی قیدات پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دونوں رہنماؤں کو راویتی مفلر پہنا کر انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہا گیا۔ ملاقات میں پاکستان تحریک انصاد کے مرکزی رہنماء جہانگیر خان ترین اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی شریک تھے۔ اس موقع پر جی جی جمال اور غازی غزن جمال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دورہ امریکہ کے دوران جس طرح پاکستان کا امیج واضح کیا ہے ویسے آج سے پہلے کوئی حکمران نہ کر سکا سوا قائد اعظم کے، حالیہ پالیسیوں سے جو مشکلات در پیش ہیں وہ عارضی ہیں اور جلد ہی ختم ہوجائیں گی ۔