اردن…….لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے ہانیبال قذافی کو ایک مسلح گروہ کی جانب سے مغوی بنانے کے بعد چھوڑ دیا گیا ۔ایک لبنانی ٹی وی پر نشر کی جانے والی وڈیو میں ہانیبال قذافی کی جانب سے اپیل دکھائی گئی ہے جس میں وہ سن 1978 میں معروف شیعہ عالم موسیٰ الصدر کے لاپتا ہونے کے بارے میں مزید معلومات کی اپیل کررہے ہیں ۔وڈیو میں انہوں نے اپنے خیریت سے اور گھر والوں کے درمیان ہونے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے ۔موسیٰ الصدر کا شمار معروف شیعہ عالموں میں ہوتا تھا ۔ وہ سن 1978 میں دو دیگر افراد کے ہمراہ لیبیا کے دورے کے دوران لاپتا ہوگئے تھے ۔لیبا کے سابق حکمراں معمر قذافی نے ان کی گمشدگی میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کیا تھا جبکہ لوگوں کا خیال تھا کہ ایسا انہی کے کہنے پر کیا گیا تھا ۔