گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ جہاز میں آگ لگنے سے جل کر جاں بحق ہونے والے پانچ مزدوروں کی لا شیں کرا چی سے قومی ایئر لائن کی پرواز سے پشاور روانہ کردی گئیں ۔ساتھی مزدور اور لواحقین کہتے ہیں حکومت اور کمپنی نے کوئی مالی مدد نہیں کی۔
گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں مرنے والے افراد کی میتیں کل رات گئے کراچی ایدھی سرد خانے منتقل کی گئی تھیں۔لاشوں کی شناخت الف خان ، سعید خان ، صابر ، محمد سعید اور نعمت کے ناموں سے ہوئی۔ لاشوں کے ہمراہ کراچی آنے والے مزدوروں نے بتایا کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں آبائی علاقوں کو روانہ کررہے ہیں ۔کمپنی اور حکومت کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی گئی ۔محنت کشوں نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی بھی شکایت کی ۔