لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف کا معاملہ بہتر جارہا تھا کچھ ٹویٹس نے کام خراب کیا، گیم چینجرجیسی ٹویٹس سے معاملہ تھوڑا بگڑا ہوا لگ رہا ہے، نوازشریف کی نسبت آصف زرداری زیادہ بیمار ہیں، سابق وزیر اعظم بیرون ملک جاسکتا ہے تو سابق صدر
کیوں نہیں؟ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل بورڈ سرکاری ہے اور رہی نوازشریف کی رپورٹس بنا رہا ہے۔نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کابینہ نے کرنا ہے۔نوازشریف واپس نہیں آتے تو کابینہ کے فیصلے کو دیکھا جائے گا، دیکھا جائے گا کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کس نے دی؟ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا معاملہ بہتر جارہاتھا کچھ ٹویٹس نے کام خراب کیا۔گیم چینجرجیسی ٹویٹس سے معاملہ تھوڑا بگڑا ہوا لگ رہا ہے۔ذاتی رائے میں ٹویٹس کی وجہ سے معاملات بگڑے ہوئے لگ رہے ہیں۔حکومت کہتی رہی کہ ہم کوئی ڈیل نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میری نظر میں نوازشریف کی نسبت آصف زرداری زیادہ بیمار ہیں۔سابق وزیر اعظم بیرون ملک علاج کیلئے جاسکتا ہے تو سابق صدر کیوں نہیں جاسکتا؟ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ محمد نواز شریف کو بیرون ملک لیجانے کے لئے ائیر ایمبولینس کا انتظام کرلیاگیا ،ائیر ایمبولینس بدھ کو پہنچے گی ۔مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہاکہ نواز شریف کی نازک صحت دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے ایئر ایمبولینس کا انتظام کرنے کے لئے کہا جس پر ائیر ایمبولینس کا انتظام کرلیاگیا ہے ،ائیر ایمبولینس بدھ کو پہنچے گی ۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹرز محمد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد قابل سفر سطح پر لانے کے لئے انہیں طبی طور پر تیار کریں گے،محمد نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیںان کی علالت کے حوالے سے ڈاکٹرز کی تشویش ہر لمحہ بڑھتی جا رہی ہے۔