ساڑھے چار سال کے بعد گنگنم سٹائل کا یو ٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ فاسٹ اینڈ فیورس سیون کے گانے سی یو اگین نے 290 کروڑ ویوز کے ساتھ گنگنم سٹائل کا ریکارڈ توڑ دیا۔
لاس اینجلس: شائقین کے دلوں پر چار سال راج کرنے کے بعد گنگنم سٹائل کا یوٹیوب پر سب سے زیادہ ویوز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ کورین گانے کی ویڈیو کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ یوٹیوب کی پہلی ویڈیو تھی جو سو کروڑ اور دو سو کروڑ بار دیکھی گئی۔ تاہم اب یہ ریکارڈ توڑ دیا گیا ہے۔ فاسٹ اینڈ فیورس سیون کے گانے سی یو اگین نے جو کہ کار حادثے میں ہلاک ہونے والے پال واکر کو ٹریبیوٹ دینے کے لیے بنایا گیا تھا نے 290 کروڑ ویوز کے ساتھ گنگنم سٹائل کا ریکارڈ توڑ دیا۔