counter easy hit

باغ ابن قاسم کے اختیارات عوامی مفاد کی خاطر لے رہے تھے: ملک ریاض

جب تک میئر کراچی اجازت نہیں دیں گے پارک کا انتظام نہیں سنبھالیں گے :چیئرمین بحریہ ٹائون کی دنیا نیوز سے گفتگو

Garden Ibn-e-Qasim control were taken for the sake of public interest: Malik Riaz

Garden Ibn-e-Qasim control were taken for the sake of public interest: Malik Riaz

کراچی: چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کہتے ہیں باغ ابن قاسم کے اختیارات کاروباری سرگرمیوں کے لئے نہیں بلکہ عوام کی تفریح کے لئے لے رہے تھے ، سیاست دان خود کام کرتے ہیں نہ دوسروں کو کرنے دیتے ہیں ، جب تک وسیم اختر اجازت نہیں دیں گے پارک کا انتظام نہیں سنبھالیں گے ۔  ملک ریاض نے کہا باغ ابن قاسم کو عوام کیلئے بہترین پارک بنانا چاہتے ہیں ، وہ چاہتے ہیں یہاں بچوں کیلئے چڑیا گھر ہو ، انہیں ہر سہولت ملے ۔ انہوں نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا پارک کاروباری سرگرمیوں کے لئے نہیں ہوگا ۔ ملک ریاض نے کہا جب تک وسیم اختر اجازت نہیں دیں گے پارک کا انتظام نہیں سنبھا لیں گے ۔ چیئرمین بحریہ ٹاؤن نے سیاست دانوں سے شکوہ کیا وہ خود کام کرتے ہیں نہ دوسروں کو کرنے دیتے ہیں ۔ ملک ریاض نے کہا ہم کسی حکومت کے ساتھ نہیں ہم عوام کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ کراچی کا کچرا اٹھانے کی پیشکش بھی ہم نے خود کی اور 12 دن میں پورا کراچی صاف کر کے دکھا دیا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website