counter easy hit

لاہور کے کئی علاقوں میں گیس ندارد

لاہور میں سردی کی شدت میں توکمی آگئی ہے لیکن کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی بحال نہیں ہو سکی۔صارفین گیس سلنڈر، لکڑیاں اور تیل کے چولہے استعمال کرکےدووقت کاکھانا تیارکرنےپر مجبور ہیں۔پریشان حال شہریوں کا کہناہے کہ گھر کا آدھا بجٹ سلنڈر اور لکڑیوں پراُٹھ جاتا ہے۔

Gas absent in many areas of Lahore

Gas absent in many areas of Lahore

گڑھی شاہو، دھرم پورہ ، مغلپورہ،اچھرہ، شادمان، شادباغ اوراقبال ٹاؤن سمیت کئی علاقےاب بھی گیس سےمحروم ہیں۔گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے سے خواتین سب سےزیادہ پریشان ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سلنڈروں اورلکڑیوں کا انتظام کرکرکےتھک گئے ، احتجاج بھی کئے ، سوئی گیس دفاترمیں شکایات بھی درج کرائیںمگر موسم بدلنے کے باوجود حالت نہیں بدلی۔ گیس سےمحروم شہریوں کاکہناہےکہ سردی کا موسم ان کیلئے دوہری مصیبت بن جاتاہے،ایک جانب برف جیسے ٹھنڈے پانی سے ہاتھ منہ دھوناپڑتا ہے،دوسری جانب کھاناپکانےکےانتظامات پرتمام بجٹ اُٹھ جاتا ہے۔حکومت سے اپیل ہےکہ مستقل بنیادوں پر اس مسئلے سےجان چھڑائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website