سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سب سے بڑے عباسی شہید اسپتال کی گیس بحال کردی گئی۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد علی عباسی کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کو واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی اور مریضوں کو درپیش مسائل کے پیش نظر گیس کی بحالی کردی گئی ہے ۔پیر سے تما م آپریشنز معمول کے مطابق ہوںگے ۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق عباسی شہید اسپتال دو کرو ڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے ،عدم ادائیگی پر گیس کنکشن منقطع کیا گیا تھا۔