ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)تین سال سے ڈیمانڈ نوٹس کی رقم جمع کروانے کے باوجود درجنوں افراد سوئی گیس کنکشن سے محروم بلز کی درستگی کیلے عملہ تعینات کیا جائے محمد رمضان و دیگر ز متاثرین ۔تفصیلات کے مطابق پرانا ننکانہ کے رہائشی محمد رمضان ، کنیڈاکا لونی کے ذیشان ،ریلوے روڈ کے حافظ فضل الہیٰ و دیگر درجنوں افراد نے صحافیوں کو سوئی گیس کے ڈیمانڈ نو ٹسوں کی رقم ادائیگی کی رسیدیں دکھاتے ہوئے کہا کہ 3سال سے ہمیں سو ئی گیس کا کنکشن نہیں دیا جارہا جبکہ رشوت دینے والوں کے گھروں میں فوراََ سوئی گیس کے کنکشن دیے جا رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں صدر انجمن تاجران چودھری ریاض و دیگر سماجی تنظیموں نے وزیراعظم پاکستان اور جنرل منیجر سوئی گیس لاہور سے اپیل کی ہے کہ ضلع ننکانہ کے لاکھوں رہائشیوں کو آئے روز بل کی درستگی کیلے پچاس سے ڈیڑھ سو کلومیٹر شیخوپورہ کا سفر کرنا پرتا ہے ۔ جہا ں ٹاؤٹوں کو رشوت دیے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا ۔ ننکانہ شہر کے موجودہ سوئی گیس آفس میں بلز کی درستگی کیلے عملہ تعینات کیا جائے