لالہ موسیٰ (رفیق بھٹی)گیس کی لوڈ شیڈنگ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے ایم ڈی سوئی نادرن نے پارلیمانی کمیٹی کے سامنے بیان دیا کہ ہم گیس کی لائین لائنر اور چوری روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکے مجبور لوڈ شیڈنگ کررہے ہیں اس کے باوجود حکمران اپنی نالائقی کی سزا عوام کو دے رہے ہیں یہ بات معروف شخصیت چوہدری پرویز دھامہ نے کہی انہوں نے کہا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ سے گھروں میں صارفین کے چولہے ٹھنڈے ہورہے ہیں لوگوں کو کھانا ہوٹلوں سے منگوانا پڑر ہا ہے چوہدری پرویز دھامہ نے کہا کہ حکمرانوں کو گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کیلئے گیس چوری روکنے کیلئے سخت سے سخت اقدامات اٹھانے ہونگے اور محکموں سے رشوت خوروں کو نکال باہر کرنا ہوگا ورنہ عوام نالائق حکمرانوں کو اقتدار سے نکال باہر کرنے کیلئے سڑکوں پر آجائیں گے گیس لوڈ شیڈنگ ظلم کی مترادف ہے