ماسکو…..کراچی سے لاہور تک ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر دو تین ماہ میں شروع کی جائے گی۔اس کے متعلق تعمیراتی روسی کارپوریشنروس تیک کے سربراہ سرگئی چیمیزوو نے بتایا۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق اس وقت پائپ لائن منصوبے میں روس کے ساتھ تعاون کرنے والے ممکنہ شرکائے کار کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے کراچی سے لاہور تک ایل این جی پائپ لائن منصوبے کی مالیت بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ حتمی مالیت حتمی اندازے لگائے جانے کے بعد ہی بتائی جا سکے گی۔کچھ عرصہ قبل پاکستان کے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ پائپ لائن کی تعمیر ماہ جولائی میں شروع ہوگی۔کراچی سے لاہور تک ایل این جی پائپ لائن منصوبہ روس پاک معاشی تعاون کی تاریخ میں سب سے بڑا مشترکہ منصوبہ ہے۔