گجرات(انور شیخ سے ) تھانہ لاری اڈا کے ایس ایچ او ان ایکشن تین دوکاندار گیس ریفلنگ کرتے ہو ئے رنگے ہاتھوں گرفتار مقدمات درج کر لیے گے،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ لاری اڈا کے انچارج چوہدری عباس ڈوگر نے عوامی شکایت پر چھاپہ مار کر ایل پی جی گیس بھرنے والے تین دوکانداروں ارشد کمار ،شکیل احمد ،اور ذوالفقار احمد کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا ہے ،