سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب بھر میں سردی کی وجہ سے گیس کی پیداوار میں کمی کے باعث صنعتوں کو گیس کی فراہمی آج سے
3 ماہ کےلئے بند کردیں ۔
سوئی گیس ناردرن کمپنی گوجرانوالہ ریجن کے ایگزیکٹو انجینئر رانا امتیاز کےمطابق صنعتوں کو سوئی گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ سردی میں گیس کی طلب میں اضافے اورگیس پیداوار میں کمی کی وجہ سے کیا گیا ہےتا کہ گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جا سکے۔
صنعت کاروں کو گیس بندش سے متعلق نوٹس بھی جاری کر دیے ہیں ،صوبہ بھر میں سوئی گیس پر چلنے والی تمام صنعتیں بند ہونے سے لاکھوں افراد کا روزگار متاثرہورہا ہے ۔