سوئی سدرن گیس کمپنی100 میگاواٹ کے نوری آباد بجلی گھرکے لئےگیس سپلائی کل سے شروع کر رہا ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے چند دن قبل گیس نہ دینے پر سوئی سدرن کا کنٹرول سنبھالنے کی دھمکی دی تھی۔
سوئی سدرن ذرائع کے مطابق پلانٹ کو 20 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ فراہم کی جائے گی۔ یہ سپلائی ایک ارب روپے سیکورٹی ڈیپازٹ کی رقم سوئی سدرن کو موصول ہونے کے بعد شروع کی جارہی ہے اور اس میں کوئی سیاسی دباؤ کار فرما نہیں۔
100 میگاواٹ بجلی کی سپلائی کراچی کو 90 کلومیٹر طویل ہائی ٹینشن وائرز کے ذریعے فراہم کیے جانے کا منصوبہ ہے۔ کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق بجلی کراچی کے کسی خاص علاقے نہیں بلکہ پورے شہر میں فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپلائی بہتر ہونے سے شہر میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔