روات(اسد حیدری ) وفاقی دارالحکومت کا گیٹ وے روات شہر ناجائز تجاوزات کا گڑھ بن گیا فٹ پاتھ بھی کرائے پر لگ گئے۔ عوام کا گزرنا محال۔ اسلام آباد انتظامیہ کی غفلت یا مبینہ ملی بھگت۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات بھی نظر انداز۔ روات بازار سروس روڈ پر درجنوں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے قائم ہو چکے۔ جس کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا بدترین جام آئے روز کا معمول بن گیا۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس تماشائی کا کردار ادا کررہی ہیں۔ عوام علاقہ اذیت اور ذہنی کرب میں مبتلا ہو چکے۔ این ایچ آے اور دیگر سرکاری محکموں کی کمرشل جگہ جی ٹی روڈ روات پر ناجائز تجاوزات مافیا نے سرعام پختہ تعمیرات قائم کر رکھی ہیں۔ این ایچ اے کے اہلکار اعلی افسران اور عدالتوں کی خانہ پری کیلیے آپریشن کرتے ہیں۔ سیاسی سماجی عوامی حلقوں کا وزیر داخلہ احسن اقبال اور چیف کمشنر اسلام آباد۔ آئی جی موٹروے سے روات بازار جی ٹی روڈ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے گیٹ وے پر واقع یوسی روات کے علاقہ جی ٹی روڈ روات بازار اور سروس روڈ پر ناجائز تجاوزات کے باعث عوام کا پیدل سفر کرنا جی محال ہوچکا ہے بازار میں خریداری کیلیے آنے والی خواتین اور بچے ذہنی اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ فٹ پاتھ بھی کرائے پر لگ ہوچکے ہیں۔ سروس روڈ اور جی ٹی روڈ پر غیر قانونی ٹرانسپورٹ درجنوں اڈے قائم ہیں جن کی وجہ سے ٹریفک کا بدترین جام آئے روز کا معمول بن چکا ہے موٹروے پولیس پولیس اسلام آباد ٹریفک پولیس دونوں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی پیں جبکہ نو پارکنگ کی سرعام خلاف ورزی کی جارہی ہے جی ٹی روڈ پر میلوں لمبی لائنیں لگ جاتی ہیں مریضوں بزرگ اور دیگر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیر داخلہ احسن اقبال۔ چیف کمشنر اسلام آباد۔ آئی جی موٹروے سے نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے