counter easy hit

نامور بالی ووڈ ادکار شارخ خان کی اہلیہ گوری نے میڈیا کے سامنے ناقابل یقین بیان داغ دیا

Gauri, the famous Bollywood actor Sharkh Khan's wife, denied the incredible statement before the media

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کا کہنا ہے کہ وہ ایک سپر اسٹار اداکار کی بیوی ہیں، اس کے باوجود انہیں ہمیشہ زندگی میں مثبت نتائج کا سامنا رہا ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی معروف انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان نے اپنی کتاب کی رونمائی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان ایک بہترین باپ اور شوہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سپر اسٹارکی بیوی ہونے کے باوجود انہیں کبھی بھی زندگی میں منفی نتائج سے دوچار نہیں ہونا پڑا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گوری خان نے کہا کہ ’میں جانتی ہوں میں کس کی بیوی ہوں اور شاہ رخ خان کون ہیں۔ سپر اسٹار کی بیوی ہونے کے ناطے سے مجھے اکثر منفی نتائج کا سامنا بھی کرنا پڑجاتاہے لیکن میں ہمیشہ صرف مثبت باتوں کو ترجیح دیتی ہوں جبکہ منفی چیزوں کو اپنی زندگی سے نکال دیتی ہوں اور انہیں کسی اختلاف کی وجہ نہیں بننے دیتی۔‘گوری خان نے مزید کہا کہ شاہ رخ ہر طرح سے میرا بہت خیال رکھتے ہیں، مجھے کبھی بھی اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ میں اتنے بڑے اداکار کی بیوی ہوں۔ شاہ رخ خان نے ’گوری خان ڈیزائنز‘ کو لانچ کرنے میں میرا بھرپور ساتھ دیا ہے، وہ میرے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ ایک سپر اسٹار کی بیوی ہونا کیسا ہے؟میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوری خان نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان نے اپنی فیملی (ہمارے لیے) کے لیے بہت کچھ کیا ہے، وہ ایک بہترین باپ اور شوہر ہیں۔ کنگ خان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ مجھے ایسالگتا ہے میں ایک نارمل خاتون کی طرح زندگی گزار رہی ہوں، اور جیسے باقی خواتین کام کرتی ہیں میں بھی ویسی ہی اپنا کام کرتی ہوں۔میں صرف میڈیا کا استعمال اُس وقت کرتی ہوں جب مجھے اپنا کام منظر عام پر لانا ہوتا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ میڈیا کا اس کے لیے ہونا بہت ضروری ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website