لاہور میں ’گلگت بلتستان فیوژن فیسٹیول ‘ آج سے شروع ہو گیا ہے ۔ الحمراءہال میں جاری اس فیسٹیول کو والڈسٹی کا اشتراک حاصل ہے ۔
GB Fusion Festival stared in Lahore
والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری کا کہنا ہے کہ فیسٹیول سے عوام کو نہ صرف پنجاب اورگلگت بلتستان کی ثقافت کو بیک وقت جاننے کا بھرپور موقع ملے گا بلکہ بھائی چارے اور رواداری کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایونٹ میں شرکت کے لیے 15 مختلف فنکار گلگت بلتستان سے لاہور پہنچے ہیں ۔ واضح رہے کہ آخری روز کے ایونٹس’ گریٹر اقبال پارک‘ میں منعقد کیے جائیں گے۔