لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)محکمہ لوکل گورنمنٹ گلگت بلتستان کے ڈائریکٹرز،ڈپٹی ڈائریکٹرزکے وفدنے کمانڈرشہزادمیونسپل لائبریری لالہ موسیٰ کا وزٹ کیا،اس کارخیرمیں حصہ لینے اور اس پراجیکٹ کو چلانے والوں کی بھرپورتحسین کی،گلگت بلستستان کا اعلیٰ سطحی وفدچارہفتہ کی بین لاصوبائی تربیت کے پروگرام کے تحت لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسیٰ آیاہواہے ،جہاں انہیں علاقہ بھرسے آگاہی ،مختلف مقامات کا وزٹ اور ثقافت اور روایات سے روشناس بھی رایاجارہاہے،کمانڈرشہزادمیونسپل لائبریری وزٹ کرنے والے وفدکی سربراہی ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسیٰ قمررضاشہزادکررہے تھے ،جبکہ اکیڈمی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرشیخ طارق صدیقی،ایڈمن آفیسرملک اسحٰق بھی انکے ہمراہ تھے ۔گلگت بلتستان کے وفدمیں سیدظہورحسین شاہ ڈائریکٹرگلگت ریجن،محمدنعیم ڈاکٹربلتستان سکردو،محمدرمضان DDگلگت،غلام رسول DDگانچھے،ادیب حسین DDہنزہ،حفیظ الرحمٰن DDاستور،ثناء اللہ DDشگر،شاہین مرادDD،بشیراللہ مصطفوی DDگلگت،،اور حسین علی DDسکردوشامل ہیں،لائبریری کے کنوینئرڈاکٹرعرفان احمدصفی نے عصرانہ دیا اور لائبریری کے تاریخ سے آگاہ کیا،وفدنے لالہ موسیٰ میں شاندارلائبریری کے قیام اور اس کی اپ گریڈنگ پراجیکٹ کو علاقہ بھرکیلئے عظیم تحفہ اور اہل علم ودانش کا بہترین پلیٹ فارم قراردیتے ہوئے اس کی تعمیروترقی کیلئے دعاکی ہے۔