counter easy hit

گلگت بلتستان میں برفباری ،رابطہ سڑکیں بند ،لوگ پریشان

GB snowfall, roads closed, worried

GB snowfall, roads closed, worried

اسلام آباد…..گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے،بعض بالائی علاقوں سے برف کو نہیں ہٹایا جاسکا ہے اوررابطہ سڑکیں بند ہیں، لوگوں کو ادویات اور خوراک کے حصول میں پریشانی کا سامنا ہے ۔سوات،مالاکنڈ، پاراچنارسمیت فاٹا ، خیبرپختو نخوا اور بلوچستان میں بھی یخ بستہ ہواؤں نے سردی بڑھا دی ، اسکردو میں درجہ حرارت منفی 09 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،قلات کا درجہ حرارت منفی 04 اور کالام میں درجہ حرارت منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ پہنچ گیا۔سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح کے وقت دھند کا راج رہتا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کے روز ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔اتوار کی دوپہر سے پیر کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخواہ،فاٹا، بالائی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ اور ژوب ڈویژن کے چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوسکتی ہے۔