بغداد( مانیٹرنگ رپورٹ) امریکہ نےایرانی قدس گارڈ کےسربراہ مشہورزمانہ جنرل قاسم سلیمانی کو ساتھیوں سمیت بغداد ائیرپورٹ کےباہر ڈرون حملے میں قتل کر دیا ہے۔ سلیمانی کو ایرانی حکومت اور پالیسی کا سایہ کہاجاتا تھا بعض مبصرین کےمطابق وہ ایران کےاصل حکمران تھے۔
مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھنےکا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے
جنرل سلیمانی کی شہادت پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا ایران میں3روزہ سوگ کا اعلان، اس موقع پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو مارنے والے قاتل سنگین بدلے کا انتظار کریں ، جنرل قاسم سلیمانی ایک بہادر سپاہی تھے، جنرل سلیمانی کےقتل نےامریکہ اوراسرائیل کےخلاف مزاحمت کومزیددگنا کر دیا ، امریکہ کو سخت انتقامی کارروائی کیلئےتیار رہنا چاہیے ،