اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) سی پیک منصوبوں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور ان کی ٹیم کی گہری دلچسپی اور ہوم ورک قابل تحسین ہے، یہ بات چیئرمین سی پیک اتھارٹی میجر جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات کے بعد کہی۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کے ساتھ ملاقات میں سی پیک منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سی پیک کے دسویں جے سی سی اجلاس کی تیاریوں اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی جب کہ جلد رشکئی اکنامک زون کے افتتاح پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبوں میں توانائی، روڈ انفراسٹریکچر، زراعت، صنعت، سیاحت کے منصوبے شامل ہیں۔ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ زراعت کےمنصوبے جے سی سی اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کئے جائیں گے۔
very productive mtng with CM and his team, reviewed all projects, discussed future projects to be included in upcoming JCC,to be processed/prepared for next year. Must commend excellent homework&keenness by the KP team
وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون میں صنعتوں کے لیے 700 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رشکئی اکنامک زون کے قیام سے صوبے میں صنعتی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی بجلی کی پیداوار رعایتی نرخوں پر مقامی صنعتوں کو فراہم کر رہی ہے۔
In Peshawar today,discussing future projects.I recall the dark days of terrorism in & around the city few years back, it was Pak Army together with people of this area who eliminated savage terrorists&cleansed the area for us to propel this region to development to its potential pic.twitter.com/6tL1518cf8
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) October 5, 2020