تحفظ حقوق نسواں بل کے معاملے پر جے یو آئی ف نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت سے علیحدگی کا آپشن بھی زیر غور آ سکتا ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) مرکزی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی حافظ حسین احمد کے مطابق جے یو آئی کی جنرل کونسل کا اجلاس 13، 12 مارچ کو لاہور میں ہو گا جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ اجلاس میں حکومت سے علیحدگی کے آپشن پر بھی غور ہو سکتا ہے، اب تو اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی بل کو مسترد کر دیا ہے، آئین کے آرٹیکل 230 کے تحت اسلامی نظریاتی کونسل سے سفارش نہیں لی گئی، اتحادی کی حیثیت سے جے یو آئی کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا، مغرب کی خوشنودی کیلئے تحفظ حقوق نسواں بل لایا جا رہا ہے۔