ترکی (یس ڈیسک) ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار نے ترک مسلح افواج کو عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔
انہوں نے اپنے عید کے پیغام میں کہا ہے کہ ” آخری دہشت گرد کے خاتمے تک فوجی آپریشن کو پورے عظم کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔” انہوں نے کہا کہ ملک میں امن اور پر سکون طریقے سے زندگی گزارنے کے لیے ترک مسلح افواج سمندر، زمین اور فضا سمیت اپنی تمام سرحدوں کے اندر اور سرحدوں سے ملحقہ علاقوں میں اپنی کاروائی جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ شام کے شمالی علاقے کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے ترک مسلح افواج کی قیادت میں شروع کردہ ” فرات ڈھال” نامی فوجی آپریشن کو معصوم انسانوں کو کسی قسم کا کوئی نقصان پہنچائے بغیر دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے تک جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ترک فوج جس کا موٹو ہے ” جنگ میں مارا گیا تو شہید اور زخمی ہوا تو غازی” ہے قوم کی امنگوں کا خیال رکھتے ہوئے اپنے اور عائد ہونے والے فرائض ادا کرتی رہے گی۔
انہوں نے ترک مسلح افواج کے تمام افراد کو اور خاص طور پر شہیدا کے ورثا اور غازیوں کے لواحقین کو عید کی مبارکباد ہیش کرتے ہوئے ملک میں امن و سلامتی کے قیام کی تمنا کی۔