counter easy hit

جنرل جیمز میٹس امریکا کے نئے وزیر دفاع نامزد

General James Mattis America's nominate new defense minister

General James Mattis America’s nominate new defense minister

واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق اور افغانستان میں امریکی فوج کی قیادت کرنے والے سابق جنرل جیمز میٹس کو وزیر دفاع نامزد کردیا ہے۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوہائیو میں ایک تقریب کے دوران جنرل جیمز ماٹس کا نام وزیر دفاع کے لیے نامزد کرتے ہوئے کہا کہ جیمز زبردست آدمی ہے اور یہ جنرل جارج کے قریبی ہیں جو دوسری جنگ عظیم میں ہمارے ساتھ تھے۔ جنرل جیمس ماٹس’میڈ ڈاگ‘ کے نام سے مشہور ہیں، جنرل جیمس عراق اور افغانستان میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں جب کہ وہ اوباما انتظامیہ کی مشرقی وسطیٰ سمیت ایران کی پالیسی کے سخت ناقد رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جیمز میٹس افغانستان اور عراق کی جنگوں کے دوران امریکی فورسز کے کمانڈر کے طور پر کام کر چکے ہیں اوروزارت دفاع میں انہیں  نہایت قابل احترام جانا جاتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website