counter easy hit

سولہ دسمبر وہ دن ہے، جسے ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے، آرمی چیف

اے پی ایس کے شہدا کو کبھی بھلا نہیں سکتے،آرمی چیف

General, Qamar Javed COAS, said, 16th, December, can, not, be, forgotten,, Enemy, harm, us, in, this, day

General, Qamar Javed COAS

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ معصوم اور پیارے بچوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں ،آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ اے پی ایس پشاور کے3 سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ امن و امان کی صورت حال میں لائی گئی بہتری انہی شہداء کا قرض تھا ، شہید بچوں کے ساتھ ان کے بہادر خاندانوں کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر باجوہ کا مزید کہناتھاکہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ہم امن و امان بہتر بنانے کے لیےکوشاں ہیں، شہداء کی قربانیاں مادر وطن سے غیر متزلزل محبت کی عکاس ہیں۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ آج اے پی ایس پشاور کے شہداء کو یاد کر رہے ہیں، سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جہلم کے قریب آرمی مارکس مین شپ فائرنگ رینج کا دورہ کیا اور شاندار معیار پر نشانے بازوں کی تعریف کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نشانہ بازی سپاہی ہونے کی بنیادی مہارت میں سے ایک ہے۔جنرل باجوہ کا کہناتھاکہ سولہ دسمبر وہ دن ہے، جسے ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے،ہمارے دشمن نے اس دن ہمیں پشاور میں زخم پہنچایا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website