اسلام آباد : سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جنرل راحیل جو کر رہے ہیں وہ لیڈر شپ کا تقاضہ ہے۔ وہ مجھ سے بہتر آرمی چیف ہیں۔
پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ کارگل میں پہلی بارہم نے بھارت کو پکڑا۔فوج کی کامیابی کوسیاسی میز پر شکست دی گئی، اگرہم وہاں ہوتے توآج بھارت کو جارحیت کی مجال نہیں ہوتی۔
پرویز مشرف نے کہا کہ 20 کروڑ کی آبادی پاکستان کی طاقت ہے۔ہمیں کشمیر اور سرکریک کا مسئلہ حل کر کے بھارت سے پرامن تعلقات قائم کرنے ہیں۔
پاکستان مسلم امہ اور مسلم ممالک میں کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان میں تیسری قوت بنانی ہے اگر مسلم لیگی دھڑے متحد ہو جائیں تو تیسری قوت بن سکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ 1999ء میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ وارانہ دہشتگردی تھی ہم نے کراچی کواپنے دورمیں روشنیوں کا شہر بنایا،ہم نے کسی پر دباؤ ڈالا اور کسی سے مفاہمت کی یہ گورننس کا معاملہ ہے۔