counter easy hit

جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع، چین، روس،ترکی، ایران سمیت مسلم ممالک کی اکثریت نے حمایت کردی، جب کہ مخالفین میں سعودی عرب، افغانستان، امریکہ بھارت، برطانیہ اور صیہونی و طاغوتی طاقتیں شامل

general-raheel-Extension

general-raheel-Extension

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے دنیا کی سپر طاقتیں  اور مسلم ممالک تقسیم ہو چکے ہیں، امریکہ ، برطانیہ، بھارت ، استعمال قوتیں، یو اے ای، افغانستان، سعودی عرب کی خواہش ہے کہ جنرل راحیل شریف اپنی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرڈ ہو جائیں۔ سودی رب چاہتا ہے کہ جنرل ریٹائرمنٹ کے بعد 34اسلامی ممالک کے سپہ سالار بن جائیں کیونکہ اس کو داعش اور کئی ممالک سے خطرات ہیں۔ جنرل راحیل شریف کے3سال کے عرصے میں فوج نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دنیا کی بہترین فوج ہونے کے کئی ایوارڈ حاصل کئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ضرب عضب آپریشن اور بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی کی بدولت شہرت کی بلندیوں کو چوا۔ جبکہ دنیا کے38ممالک نیٹو اور ایساف مل کر بھی کئی سالوں سے افغانستان میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے اور اربوں ڈالر خرچ کر دیئے جبکہ پاکستانی افواج نے اس کے عشر عشیر بھی خرچہ نہیں کیا اور اس کے مقابلے میں بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

دوسری بڑی وجہ صیہونی اور طاغوتی طاقتیں اور امریکہ ، برطانیہ ، بھارت، افغانستان، یو اے ای سی پیک منصوبے اور پاک چین مضبوط تعلقات کی وجہ سے پریشان ہیں انکی کوشش ہے کہ اس منصوبے کو کسی طور بھی مکمل نہ ہونے دیا جائے کیونکہ اس منصوبے سے پاکستان اور اس خطے میں جو معاشی ترقی ہوگی اس سے اس خطےمیں رہنےوالوں کی تقدیر بدل جائیگی اور سب س بڑا خطرہ جسکو یہ طاقتیں سمجھتی ہیں وہ چین ہے انہیں معلوم ہے کہ اس سے چین معاشی لحاظ سے مزید مستحکم ہو جائے گا اور سنٹرل ایشیا تک چین کی آسان رسائی ہو جائیگی مستقبل میں چین سپر پاور بننے جا رہا ہے۔

وزیر اعظم کو حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار ہے اور ان کا فیصلہ حتمی ہوگا لیکن وزیر اعظم کو جلد اسکا فیسلہ کرنا ہوگا کیونکہ آرمی چیف کو یونٹس کے الودائی دورے بھی کرنا ہوں گے اسکے علاوہ انہیں سعودی عرب سمیت کئ ملکوں میں بھی الوداعی دورہ کرنا ہوگا۔پوری دنیا اور پاکستانی عوام اور مظلوم کشمیری عوام اس فیصلے کے بارے میں جاننے کے منتظر ہیں۔کیونکہ پاکستانی قوم نے جنرل راحیل شریف سے بہت امیدیں وابستہ کر لی ہیں اگر جنرل راحیل شریف ان کی امیدیں پوری کئے بگیر چلے گئے تو عوام مایوس ہوں گے لیکن جنرل راحیل شریف پروفیشنل اور آئین کی پاسداری کرتے ہوئے عظمت سے جانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے جانے کے بعد سن کو سنہری حروف سے یاد رکھا جائے۔ فوج اور سول حکومت کے تعلقات اتنے اچھے نہیں ہیں نواز شریف سینئر سیاستدان اور تیسری بار وزیر اعظم بننے والے واحد سیاستدان ہیں مگر اس فیصلے کے حوالے سے وہ بھی انتہائی متذبذب ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website