مختلف ارکان پارلیمنٹ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے انہوں نے اپنی کارکردگی سے عوام کے دل میں جگہ بنائی۔سینیٹر نہال ہاشمی کہتے ہیں کہ ملٹری اکیڈمی میں جنرل راحیل شریف کو بطور مضمون پڑھایا جانا چاہیے۔سینیٹر رحمان ملک کہتے ہیں کہ دہشت گردی کی کمر توڑنے پہ قوم ان کی شکر گزار ہے۔