counter easy hit

جنرل راحیل کی پالیسی میں تبدیلی سے بڑا نقصان ہوگا ،خورشید شاہ

General Raheel's major changes in policy to make a big loss, Shah

General Raheel’s major changes in policy to make a big loss, Shah

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی پالیسی میں تبدیلی آئی تو بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا،اس میں تسلسل کی سخت ضرورت ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے مشکل وقت میں پاک فوج کی کمان سنبھالی ،دہشتگردوں کے خلاف جنگ فوج نے لڑی اور انہیں پیچھے دھکیلا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پک اینڈ چوز کے بجائے راحیل شریف کےبعد سینئر موسٹ جنرل کو آگے لانا چاہیے ۔

خورشید شاہ نے تحریک انصاف کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر ٹی او آر بنائے ، آل پارٹیزکانفرنس کیں، ہم نے بڑی محنت کےساتھ سب کو یکجا کیا تھا ،فیصلہ یہ ہوا تھاکہ پاناما بل منظور نہیں ہوا تو ساری جماعتیں مل کر تحریک چلائیں گی ،لیکن صبح 10 بجے پتہ چلا کہ عمران خان نے لاک ڈاؤن کرنے کااعلان بھی کردیا ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ عمران خان کے ایکشن سے نواز شریف طاقت ور ہورہے ہیں،وہ وزیراعظم کے دشمن نہیں دوست کا کام کررہے ہیں،سیاست میں جلد بازی نہیں چلتی سب کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران خان اور چودھری نثار کی دوستی 40سال پرانی ہے ،وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی سربراہ کو مس گائیڈ کیا اور وہ باہر نکل آئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website