پیرس(نمائندہ خصوصی) جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس خان یوسف کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نوازکےانتقال کی خبرسن کردکھ ہوا، اللہ تعالیٰ کلثوم نوازکی مغفرت کرے،اہلخانہ کو صبرعطا کرے۔ بیگم کلثوم نواز باہمت اوربہادرخاتون تھیں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کےدرجات بلند اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے، انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کٹھن حالات میں بھی ثابت قدم رہیں، وزیراعظم نے اجلاس روک کر بیگم کلثوم نوازکو خراج عقیدت پیش کیا۔