جنرل زبیر محمود حیات ملک کی تاریخ کے 32 ویں چیف آف دی جنرل اسٹاف، اب 17 ویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہیں، یکم مارچ 1976 کو اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے یہ عہدہ تخلیق کیا تھا۔
ملکی تاریخ میں اب تک 13 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا تعلق بری فوج سے، دو کا بحریہ اور ایک کا پاک فضائیہ سے تھا۔ اب تک مقرر ہونے والے 16 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی فہرست اس طرح ہے۔
جنرل محمد شریف (مارچ 1976 تا 1978)، ایڈمرل محمد شریف (1978 تا 13 اپریل 1980)، جنرل اقبال خان(13 اپریل 1980 تا 22 مارچ 1984) جنرل رحیم الدین خان (22مارچ 1984 تا 29 مارچ 1987)، جنرل اختر عبدالرحمان(29 مارچ 1987 تا 17 اگست 1988)، ایڈمرل افتخار سروہی(10 نومبر 1988 تا 17 اگست 1991)، جنرل شمیم عالم خان(17اگست 1991 تا 9 نومبر 1994)، ایئرچیف مارشل فاروق فیروز خان(10 نومبر 1984 تا 9 نومبر 1997)، جنرل جہانگیر کرامت (9 نومبر 1997 تا 7 اکتوبر 1998)، جنرل پرویز مشرف(8 اکتوبر 1998 تا 7 اکتوبر 2001)، جنرل عزیز خان(7 اکتوبر 2001 تا 6 اکتوبر 2004)، جنرل احسان الحق (7 اکتوبر 2004 تا اکتوبر 2007)، جنرل طارق مجید(8 اکتوبر 2007 تا 7 اکتوبر 2010)، جنرل خالد شمیم وائن(8 اکتوبر 2010 تا 8 اکتوبر 2013)، جنرل اشفاق پرویز کیانی(8 اکتوبر 2013 تا 27 نومبر 2013) اور جنرل راشد محمود (29 نومبر 2013 تا 26 نومبر 2016)۔