counter easy hit

ٹیم جیو پر حملہ، پی ایف یو جے و دیگر صحافتی تنظیموں کا آج احتجاج کا اعلان

Geo

Geo

اسلام آباد (یس ڈیسک) سیاستدانوں، سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے ٹیم جیو نیوز پر حملوں کی مذمت کی گئی ہے، پی ایف یو جے اور کونسل آف پاکستان پریس کلبز کا آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان ہے۔ لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے اور جلسے کے دوران کوریج کرنے والی جیو نیوز کی اینکر ثنا مرزا، سہیل وڑائچ اور رپورٹروں سمیت جیونیوز کی ٹیم کے ساتھ بدتمیزی اور ہراساں کرنے کے خلاف پی ایف یو جے نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔پی ایف یو جے نے صحافیوں پر تشدد کے خلاف آج ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے خورشید عباسی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی صحافیوں پر تشدد کے خلاف احتجاج کیا جائیگا۔ شام پانچ بجے کراچی پریس کلب، 3 بجے سہ پہر نیشنل پریس کلب اسلام آباد، لاہور پریس کلب اور چار بجے ملتان پریس کلب پر احتجاج کیا جائے گا۔ سیکریٹری پی ایف جے کے مطابق کوئٹہ پریس کلب پر 3 بجے اور پشاور پریس کلب پر 2 بجے احتجاجی مظاہرہ ہوگا جبکہ حیدرآباد پریس کلب دن 1 بجے اور سکھر پریس کلب پر4 بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ لاڑکانہ پریس کلب، ایبٹ آباد پریس کلب پر 3 بجے اور گوجرانوالہ پریس کلب، رحیم یارخان پریس کلب پر 4 بجے احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔