نیلسن (عبدللہ زید) سابقہ سوویت ریاست جارجیا کے شہر باتومی میں ‘ جارجیا یورپ وے’ کے عنوان سے ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں یورپین پارلیمنٹ کی جانب سے شریک ہونے والے وفد کی قیادت پارلیمنٹیری ایسوسی ایشن کمیٹی کے کو چئیر مین نارتھ ویسٹ انگلینڈ سے رکن یورپی پارلیمنٹ، یورپی پارلیمنٹیرین فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چئیرمین سجاد کریم نے کی اور کانفرنس کے اختتام پر دیگر مصروفیات کے علاوہ اپنے وفد کے ہمراہ جارجیا کی وزیر خارجہ تمار برو چا شولی سے بھی ملاقات کی۔
یوروایشین ملک جارجیا اور یورپین یونین کے تعلقات پر بات چیت کی۔جارجیا کئی سالوں سے یورپین یونین میں شرکت کا متنی ہے مغربی ایشیااور مشرقی یورپ کے سنگھم پر واقع پچاس لاکھ آبادی کا ملک جارجیا جس کے شمال میں روس ، جنوب میں ترکی اور ارمینیا اور جنوب مشرق میں اسلامی ریاست آزر بائیجان آباد ہے۔
سجاد کریم اور جارجین وزیر خارجہ کے مابین خصوصاً انسانی حقوق کے حوالے سے گفتگو ہوئی جس پر بین الاقوامی طور پر سوال اٹھائے جاتے ہیںاور یورپین یونین میں شمولیت کے لئے حالات کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔