لاہور: احتساب عدالت نے گیپکو میں غیرقانونی بھرتیاں کرنے سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت 7 افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے۔
لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف پیپکومیں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے راجا پرویز اشرف پر فرد جرم عائد کردی، دیگر افراد میں محمد ابراھیم، حشمت علی کاظمی، طاہر بشارت چیمہ، ملک محمد رضی عباس، سلیم عارت، وزیرعلی اور شاہد رفیع شامل ہیں۔ تاہم راجا پرویز اشرف نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا عوام کو نوکری دینا کوئی جرم نہیں۔ عدالت نے شہادتیں ریکارڈ کروانے کے لئے مزید گواہان کو بھی طلب کرلیا ہے جب کہ نیب کو آئندہ سماعت پر ریفرنس کی صاف کاپیاں فراہم کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی۔