ڈریسڈن(نمائندہ خصوصی)جرمن شہر ڈریسڈن کی ایک مسجد اور ایک کانگریس سینٹر پر ہونے والے بم حملے کے تناظر میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 39 سالہ اس ملزم کا تعلق صوبہ سیکسنی سے ہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق زیر حراست شخص غیر ملکیوں مخالف تنظیم’’پیگیڈا ‘‘سے بھی منسلک ہے۔ گزشتہ برس اس تنظیم کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےاس ملزم نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکیوں اور ’’کاہل افریقیوں‘‘ کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دئیے تھے۔ ستمبر میں ہونے والے ان بم حملوں میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا۔