counter easy hit

یو ایس اوپن: جرمنی کی اینجلک کربر خواتین کا ٹائٹل جیتنے کے ساتھ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر بھی براجمان

germans-angelak-wins-the-women-title-in-us-open

germans-angelak-wins-the-women-title-in-us-open

نیو یارک(نیوز ڈیسک)جرمنی کی سٹار ٹینس کھلاڑی اینجلک کربر نے اس وقت نئی تاریخ رقم کر دی جب انہوں نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کا سنگلز ٹائٹل جیت لیا ۔ وہ اس ٹائٹل کو پانے کے ساتھ ہی امریکی سرینا ولیمز کو پیچھے دھکیل کر رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی ہیں۔

اینجلک کربر یو ایس اوپن میں اپ سیٹ کرنے والی کیرولینا کو سخت مقابلے کے بعد چھ تین، چار چھ اور چھ چار سے شکست دینے میں کامیاب ہوئیں۔جیت کے بعد جرمن سٹار نے کہا: ’آج میرے تمام خواب سچ ثابت ہوئے۔ میں اس لمحے سے محظوظ ہونے کی کوشش کر رہی ہوں۔یہ ناقابل یقین ہے۔ میں اپنی دوسری گرینڈ سلم ٹرافی کے ساتھ یہاں کھڑی ہوں۔ اور یہ میرے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

واضح رہے کہ کربر رواں سال تین گرینڈ سلم کے فائنل میں پہنچیں جس میں سے ان کو دو میں کامیابی ملی۔وہ جرمنی کی لیجنڈ سٹیفی گراف کے بعد یو ایس اوپن جیتنے والی پہلی خاتون ہیں۔ اس سے قبل سٹیفی گراف نے 1996 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website