جرمنی (شکیل چغتائی) برلن بیورو اور پاکستان پوسٹ کے مطابق گزشتہ دنوں برلن ،جرمنی میںفوڈ،ایگریکلچر و ہورٹیکلچر کے دنیا کے سب سے بڑے اور مشہو زراعتی میلہ International Green Week (IGW) 2016 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی،جس میں٧٠ سے زیادہ ممالک کے وزراء برائے زراعت،غیر ملکی سفیروں،اعلیٰ حکام،زرعی شعبے کے ماہرین، فوڈ اینڈ ایگریکلچر انڈسٹری کے مالکین،ڈسٹری بیوٹرز، نمائندگان اورنمائش کنند گان کے علاوہ جرمنی میںان انڈسٹریز سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
ریڈیو، ٹیلی ویژن ا ورپریس کی موثر نمائندگی موجود تھی۔میلہ کا افتتاح ١٤ جنوری کی شام کو ہوا ،جو ٢٤ جنوری ٢٠١٦ء تک جاری رہا۔ ١٥ جنوری٢٠١٦ء کو جرمنی کی میلہ سے متعلقہ اہم شخصیات نے ،جنمیںChristian Schmidt وفاقی وزیر برائے غذ ا و زراعت؛ چیف ایگزیکٹئو آفیسر Messe Berlin GmbHڈاکٹرChristian Görke،برلن کے گورننگ مئیر Michael Müller؛ صدر جرمن فارمرز ایسوسی ایشنJoachim Rukwied ،چیرمین فیڈریشن آف فوڈ اینڈ ڈرنک Ingold ؛جرمنی کے وفاقی وزیربرائے معاشی ترقی و تعاوDr. Gerd Müller ؛ Jürgen Abrahamآنریری چیر مین،فیڈرل ایسوسی ایشن آف دی جرمن فوڈانڈسٹریز BVE؛
Gunter Landgraf صدرریجنل ایسو سی ایشن آف گارڈنز , برلن؛ Alexandra Buchtenbreiter اورصدر(ZVG)؛ Philipp Freiherr zu Guttenberg صدر(AGDW)، Hermann Schultersصدرچیمبر آف ایگریکلچر؛ Karel Heijs نائب صدرMesse Berlin GmbHاور دیگر شامل تھے،میلہ کے ٹور کے دوران مختلف ممالک کے پویلینز اور اسٹالزکا معائنہ کیا۔انہوں نے وہاں ان ممالک کے وزراء اور اعلیٰ حکام سے تبادلہ خیال کیا،کئی اسٹالز کا افتتاح کیااوروہاںموجودغذائی اشیاء اور مشروبات کو چکھنے کا فریضہ سرانجام دیا۔