counter easy hit

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں دنیا کے سب سے بڑے بین الاقوامی سیاحتی میلہ ITB کی گولڈن جوبلی

Germany-International-Golden-Jubilee-Tourism-Fair

Germany-International-Golden-Jubilee-Tourism-Fair

جرمنی (انجم بلو چستانی) برلن بیورو کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں دنیا کا سب سے بڑا بین الاقوامی سیاحتی میلہ ITB ٩ مارچ سے ١٣ مارچ ٢٠١٦ ء تک منعقد ہوا۔ میلہ میں موجود ٢٦ ہال، ١٥٠٠٠٠ مربع میٹر رقبہ پر مشتمل تھے۔ جس میں ١٨٠ ممالک کے تقریباً ١٠٠٠٠ نمائش کنندگان نے شرکت کی ۔اس میلہ میں دنیا بھر سے سیاحتی شعبہ سے منسلک١١٠٠٠٠ افراد خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ گذشتہ پچاس سال میں یہ میلہ سب سے بڑے عالمی سیاحتی و تجارتی شو کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

اس میلہ کا آغاز ١٩٦٦ء میں ہوا تو اسمیں ٨٠ ٥ مربع میٹر پر قائم نمائش گاہ میں ٥ ممالک کے ٩ نمائندگان اور تقریبا ٢٥٠ شائقین نے شرکت کی تھی۔ اس میلہ نے جلد ہی دنیا کی توجہ حاصل کرلی اور اسے ترقی ،تجربہ اور بین الا قوامیت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس میلہ کی تاریخ دنیا میں سیا حت کی تاریخ سے منسلک ہے۔ میلہ کے پچاس سال پورے ہونے پردنیا بھر کے سیاحتی شعبہ نے میلہ کی انتظامیہ کو مبارکباد اور خیر سگالی کے پیغامات روانہ کئے ہیں۔

ITB کی گولڈن جوبلی افتتاحی تقریب ٨ مارچ ٢٠١٦ء کو منعقد ہوئی۔جس میںامسال کے سرکاری پارٹنر مالدیپ کی جانب سے ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام اور لذیذ عشائیہ کا اہتمام کیا گیا،جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے مقررین میں برلن کے Messe GmbH کی انتظامیہ کے صدر Göke Dr. Christian ؛برلن کے حکومتی میئرMichael Müller ؛ صدر وفاقی جرمن ٹورزم معیشت(رجسٹرڈ) Dr. Michael Frenzel ؛پارلیمانی سکریٹری وفاقی جمہوریہ جرمنی برائے مواصلات، تعمیرات و رہائش Iris Gleicke؛Taleb Rifai ،جنرل سکریٹری ورلڈ ٹورزم آرگنائزیشن، اقوام متحدہ ؛ S.E. Mr. Moosa Zameer وزیر سیاحت مالدیپ اور de Jong Peter منیجنگ ڈائریکٹر و سابقہ صدر Pacific Asia Travel Association (PATA) شامل تھے۔

تقریب میں مختلف ممالک کے وزرائے سیاحت، سفیران کرام، اعلی حکام، سیاحتی شعبہ سے منسلک ادارے، ٹریول ایجنسیز کے مالکان، پریس و میڈیا کے نمائندے اور دنیا کی چند اہم شخصیات موجود تھیں۔ میلہ میں ہر سال کی طرح سیمینارز، کانفرنسوں، سمپوزیمز، مباحثوں، مقابلوں، ثقافتی شوز اور معلومات کا اہتمام کیا گیا۔ اس طرح یہ مشہور سیاحتی میلہ بڑی کامیابی سے اختتام کو پہنچا۔