لومڑی دریائے ڈیبنیوب کے پانی میں گری اور ٹھنڈے پانی میں جم گئی ، نمائش کا مقصد لوگوں کو دریائے ڈینیوب کے خطرات سے آگاہ کرنا ہے
جرمنی: خبردار جمے ہوئے دریا میں اترنے سے پہلے سوچ لیں ، جرمنی کے دریائے ڈینیوب کے سرد پانی میں جمی لومڑی ایک شکاری نے نمائش کے لئے رکھ دی ، لومڑی جرمنی کے دریائے ڈینوب کے جمے ہوئے پانی سے ایک شکاری فرانز سٹل کو ملی جس نے اسے اپنے ہوٹل کے باہر نمائش کے لئے رکھ دیا ہے ۔ فرانز کا خیال ہے کہ لومڑی دریا میں گر گئی تھی اور فوری طور پر جم گئی ۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہرن سمیت کئی جانوروں کو جمے ہوئے دیکھا ہے ۔ فرانز کا کہنا ہے انہوں نے برف میں جمی ہوئی لومڑی کو اس لئے نمائش کے لیے رکھا ہے تاکہ لوگوں کو دریائے ڈینیوب کے خطرات سے آگاہ کر سکیں ۔