جرمنی کے شہر کولون میں نگا رنگ سالانہ اسٹریٹ کارنیول کا آغاز ہو گیا ہے۔
صبح 11 بج کر 11 منٹ پر باقاعدہ طور پر شروع ہونیوالے اس میلے میں شرکت کیلئے رنگ برنگے ملبوسات اور مختلف انداز و کردار کے کاسٹیوم پہنے ہزاروں افراد کولون پہنچے۔ کولون کی گلیوں میں جمع ہونیوالے ان افراد کا کہنا ہے کہ وہ یہاں خوب ہلہ گلہ کرنے اور مشروبات سے لطف اندوز ہونے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔
ان لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اس تہوار کا سال بھر انتظار کرتے ہیں اور رات بھر یہاں جی بھر کے جشن مناتے ہیں۔
دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی کارنیو ل کی رنگینوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے کولون پہنچ گئی ہے۔