جرمنی (علی جیلانی) جرمنی کے شہر نورن برگ میں شاندار جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل منعقد ہوئی جسمیں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی تقریب کے مہمانان خصوصی پیر طریقت حضرت سید جعفر علی شاہ صاحب اور خاندان غوثیہ اشرفیہ کے چشم و چراغ صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی تھے۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز قاری ابتسام علی نے قرآن شریف کی تلاوت سے کیا نقابت کے فرائض حجرت مفتی ممتاز حسین صاحب نے انجام دیتے ہوئے نعت کی اہمیت بیان کی نعت خواں عبدالغفار اور مجاہد ضیا، شاہد بلوچ اور نورن برگ سے جناب عزیز خان نے بڑی خوبصورت نعتوں کا ہدیہ پیش کیا۔
حضرت علامہ شوکت مدنی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے حضور کے نور کی تخلیق بیان کی یورپ کے مشہور اور دلعزیز نعت خواں جناب سید جعفر علی شاہ صاحب خوبصورت نعتوں اور رباعیات سے لوگوں کا ایمان تازہ کیا۔
حضرت مولانا محمد صدیق صاحب نے مختصر خطاب میں چند احادیث بیان کیں آخر میں مہمان خصوصی حضرت صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی نے خوبصورت نعت پیش کرکے اجتماعی دعا کرائی۔