جرمنی (بیورو چیف) برلن بیوروا ور مرکزی آفس برلن کے مطابق ١٧ جون ٢٠١٤ء کو منہاج القرآن پاکستان کے مرکزی سکریٹر یٹ ،ماڈل ٹائون ،لاہورپر پنجاب پولیس کے د ھاوے،معصوم شہریوں کے قتل،ان کی ناجائز گرفتاریوںاور ان پرجھوٹے مقدمات کے خلاف دنیا بھر میںحکومت پاکستان کے ماڈل ٹائون کے شہدائ،زخمیوں وپسماندگان کوعدل و انصاف مہیا نہ کرنے کے خلاف PAT ، MQI اور عام پاکستانیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔
اس موقعہ پریورپ کے دیگر شہروں کی طرح جرمنی کے دارالحکومت برلن میں سینئر رہنما و چیف کوآرڈینیٹرپاکستان عوامی تحریک یورپ ،تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے میڈیاکوآرڈینیٹربرائے یورپ،چیر مین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی اور سرپرست منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ، عالمی شہرت یافتہ ایشین صحافی و شاعرمحمد شکیل چغتائی کے اعلان کے مطابق ١٧ جون ٢٠١٦ئ، بروز جمعہ،بوقت ٣بجے سہ پہر ، سفارتخانہء اسلامی جمہوریہ پاکستان،شیپر اشٹرسے٢٩ کی عمارت کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،جسمیں برلن و جرمنی کی پاکستانی ا ور کشمیری تنظیمات کی بھرپور نمائندگی موجود تھی۔مظاہرہ کے بعدPATیورپ اورTMQیورپ کے سینئر رہنما محمد شکیل چغتائی نے ایک قرارداد و مطالبات کی فہرست پیش کی، جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔اس قرارداد کا مکمل متن،جودرج ذیل ہے، اپنا انٹرنیشنل کی وساطت سے ذرائع ابلاغ کو جاری کیا جا رہا ہے:
پاکستان عوامی تحریک،یورپ
Pakistan Awami Tehrik, Europe
Coordination Bureau for TMQI & PAT Europe
Grüntalerstr.11, 13357 Berlin, Germany
/ cbfortmqiandpateurope@gmail.com
قرارداد و مطالبات
احتجاجی مظاہر ہ برائے شہدائے سانحہ ماڈل ٹائون،١٧ جون ٢٠١٦ئ، بروزجمعہ،بالمقابل سفارتخانہء اسلامی جمہوریہ پاکستان،برلن،جرمنی ١٧ جون ٢٠١٤ء کوتحریک منہاج القرآن پاکستان کے مرکزی سکریٹر یٹ ،ماڈل ٹائون ،لاہورپرحکومت پنجاب کے ایما پر پنجاب پولیس کے مبینہ حملہ،قتل وغارت،پاکستان عوامی تحریک او رمنہاج القرآن انٹرنیشنل کے اراکین و ہمدردوں پرجھوٹے مقدمات اور بے گناہ کارکنوں کی ناجائزگرفتاریوں کو دو سال گزرنے کے بعد بھی حکومت ماڈل ٹائون کے شہدائ،زخمیوں اورپسماندگان کو انصاف مہیا نہیںکرسکی،جسکے خلاف دنیا بھر میںتحریکی کارکنان اورانصاف پسندپاکستانیوں کی طرح پاکستان عوامی تحریک یورپ کے سینئر رہنما و چیف کوآرڈینیٹر،تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے میڈیا کوآرڈینٹر برائے یورپ و سرپرست منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ،معروف ایشین صحافی و شاعرمحمد شکیل چغتائی نے اپنے شدیددکھ کے اظہا ر کے لئے١٧ جون ٢٠١٦ئ، بروز جمعہ، بوقت ٣بجے سہ پہر ، جرمنی کے دارالحکومت بر لن میں سفارتخانہء اسلامی جمہوریہ پاکستان،شیپر اشٹرسے٢٩ کے سامنے جرمنی کے نامورسیاسی رہنما، سینئر نائب صدرPATجرمنی،صدرمجلس شوریٰMQIبرلن، خضرحیات تارڑ، انتظامیہ MQI برلن اورکارکنان PAT برلن کے تعاون سے ایک احتجاجی مظاہرہ کااہتمام کیا،جس میں برلن و جرمنی میں کام کرنے والی پاکستانی اور کشمیری تنظیمات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مظاہرہ کے بعد پاکستان عوامی تحریک یورپ وجرمنی اور پاکستانی کمیونٹی،جرمنی نے ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی،جسکا متن درج ذیل ہے:”آج سے دو سال قبل پاکستان میں تحریک منہاج القرآن پاکستان کے مرکزی سکریٹر یٹ ،ماڈل ٹائون ،لاہورپروزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،وزیر قانون صوبہ پنجاب رانا ثنااللہ،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،مرکزی وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر وزراء کی مرضی اور منشاء کے مطابق معصوم اور بے گناہ بچوں،جوانوں،عورتوں اور مردوںکوانتہائی بے دردی اور بہیمانہ انداز میں شہید اور زخمی کر کے ریاستی دہشت گردی و حکومتی جبرو تشدد کی بدترین مثال قائم کی گئی،جو نام نہاد جمہوریت پر گہرا داغ ہے۔دو سال قبل اس المناک سانحہ کیFIRدرج ہونے کے باوجود اس معاملے پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔اسکے لئے بنائے جانے والے عدالتی کمیشن کی رپورٹ شائع نہیں کی گئی،جس میں مبینہ طور پروزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناااللہ کو مرکزی ملزم ٹہرایا گیا تھا،بلکہ ایک نئی جھوٹیGITبنوا کر چند پولیس آفیسرز کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،جو قابل قبول نہیں۔شہداء کے وارثین نے حکومت وقت کی جانب سے دھونس،دھمکی اور لالچ کے بے پناہ ہتھکنڈوں کے باوجود دویت یا خوں بہا کی پیش کشوں کو بڑی
حقارت کے ساتھ ٹھکرا دیا ہے۔وہ اپنے شہیدوں کے خون کا سودا کرنے کو تیار نہیں۔وہ قصاص چاہتے ہیں،جس پر حکومت ٹال مٹول اور لیت و لعل کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ادھر پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھی اپنے مستعفی ہونے کے وعدہ سے پھر چکے ہیں۔دو سال پہلے رانا ثنااللہ کے استعفے کا ڈرامہ رچا کر اس معاملے کودبانے کی بھونڈی کوشش بھی ناکام ہو چکی ہے۔وہ بڑی بے شرمی وڈھٹائی سے اپنے عہدے پربراجمان ہیں اور اپنی عادت کے مطابق،خواجہ سعد رفیق اورخواجہ آصف کی طرح PATکے جائز مطالبات کا مضحکہ اڑانے اور چیرمینPATپروفیسر ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کی مکروہ کردارکشی میں مصروف ہیں۔ وزیر اعلےٰ شہباز شریف،وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار اس بارے میںافسوسناک خاموشی اور مجرمانہ غفلت کا شکار ہیں۔مظاہرہ کے شرکاء ان غیر جمہوری رویوں کی شدید ترین مذمت کرتے ہیں۔”
ہم جرمنی میں سفیر پاکستان،جوہر سلیم کی وساطت سے،حکومت پاکستان،حکومت پنجاب،اعلیٰ فوجی و عسکری قیادت اور سول اسٹیبلشمنٹ کے سامنے مندرجہ ذیل مطالبات پیش کرتے ہوئے ا ن پر فوری طور پر عمل درآمد کی درخواست کرتے ہیں:
١۔ سانحہء ماڈل ٹائون کی شفاف تحقیقات کابندوبست کیا جائے اورFIRمیں درج تمام نامزد ملزمان کو فوری طور پر شامل تفتیش کیا جائے۔
٢۔ اس بارے میں حکومت اورمتاثرین کے مشورے سے سپریم کورٹ کے ججز کی سربراہی میں عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔
٣۔ اس واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو ان الزامات کا ثبوات ملنے پراحکام اسلامی کی رو سے قصاص کا پابند کیا جائے۔
٤۔ PAT ، MQIاوردیگر جماعتوں کے بے گناہ کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور انکے خلاف جھوٹے مقدمات واپس لئے جائیں۔
٥۔ پاکستان میں سرکاری یا غیر سرکاری دہشت گردی کے شکار افراد کو بلا تخصیص انصاف فراہم کیا جائے اور انکی داد رسی کی جائے۔
٦۔ سانحہ ماڈل ٹائون اور دیگر سانحات کے زخمیوں کا مفت علاج کیا جائے اور جملہ متاثرین کے روزگار کا فوری بندوبست کیا جائے۔
تحریروترتیب،منتظم اعلیٰ:
محمد شکیل چغتائی، چیف کوآرڈینیٹرپاکستان عوامی تحریک یورپ و میڈیاکو آرڈینیٹرتحریک منہاج القرآن یورپ
منتظم:
خضر حیات تارڑ،سینئر نائب صدر،پاکستان عوامی تحریک، جرمنی
تعاون:
انتظامیہ،منہاج القرآن انٹرنیشنل،برلن / میاں عمران الحق، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل،برلن
حمایت کنندگان:
محمد ارشاد، جنرل سکریٹری ، منہاج القرآن انٹرنیشنل،برلن
میاںافتخار، عاصم شہزاد،شعیب افضل،محمد علی اور سمیر سعید
نقول:
١۔ ممنون حسین، صدر مملکت،حکومت پاکستان
٢۔ جنرل راحیل شریف، چیف آف آرمی اسٹاف،جی ایچ کیو،راولپنڈی، پاکستان
٣۔ وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف،حکومت پنجاب، صوبہ پنجاب، لاہور،پاکستان
٤۔ چوہدری نثار، مرکزی وزیر داخلہ، حکومت پاکستان،اسلام آباد
٥۔ چیف سکریٹری،حکومت پاکستان، اسلام آباد
٦۔ چیف سکریٹری،حکومت پنجاب، لاہور،پاکستان
یہ قرارداداور اسکی نقولPAT یورپ وجرمنی،MQIبرلن و دیگر تنظیمات کے ایک نمائندہ وفد کی قیادت کرتے ہوئے محمد شکیل چغتائی نے سفیر پاکستان،جوہر سلیم کی وساطت سے متعلقہ حکام بالا تک پہنچانے کیلئے سفارتخانہء پاکستان کے فرسٹ سکریٹری،تنویر احمد بھٹی کے سپرد کی۔