برلن…..جرمنی میں پناہ گزین پرجنسی زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی نے جھوٹ کا اعتراف کرلیا۔ دوسری جانب یورپ پہنچنے والے 10ہزار پناہ گزین بچے لاپتا ہوگئے، بچوں کا انسانی اسمگلروں کے ہاتھ لگ جانے کا خدشہ ہے۔
گزشتہ روز یوروپو ل نےانکشاف کیا ہے کہ پناہ کیلئے یورپ پہنچنے والے 10ہزار پناہ گزین بچے لاپتہ ہو گئے ہیں جس میں سے پانچ ہزار صرف اٹلی میں ہی غائب ہوئے،جبکہ سوئیڈن سے ایک ہزار بچے لاپتہ ہوئے۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان بچوں میں سے کئی انسانی اسمگلنگ کا نشانہ بن گئے، یوروپول کے مطابق گزشتہ سال 2 لاکھ 70ہزار بچے یورپ آئے۔سیو دی چلڈرن کے مطابق ان میں سے 26 ہزار بچے تنہا یورپ پہنچے تھے۔دوسری جانب جرمنی کی 13 سالہ لڑکی نے اپنے جھوٹ کا اعتراف کر لیا ہے کہ اسے 11 جنوری کو کسی تارکین وطن نے جنسی زیادتی کا نشانہ نہیں بنایا تھا۔نئے سال کے موقع پر یہ خبر آنے کے بعد جرمنی بھر میں پناہ گزنیوں کے خلاف شدید مظاہرے کئے گئے تھے، انہیں کیمپوں تک محدود کردیا گیا تھاجس سے پناہ گزنیوں کی مشکلات میں اور اضافہ ہو گیا تھا۔