جرمنی (انجم بلوچستانی سے) گذشتہ دنوں پاکستان عوامی تحریک فرانس کے سکریٹری میڈیا ،MCB یورپ کے صدر راؤ خلیل احمد کے والد محترم راؤ محمد خالد طویل عرصہ تک علیل رہنے کے بعد ٨٢ سال کی عمر میں اپنے آبائی علاقہ ننکانہ صاحب میں قضائے الہی سے وفات پا گئے۔
انکے انتقال پر پورے یورپ سے منہاج القرآن انٹرنیشنل و پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران نے افسوس کا اظہار کیا اور انکی مغفرت کے لئے دعا ئیں مانگیں۔ اپنے والد کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی راؤ خلیل احمد پاکستان روانہ ہو گئے۔
مرحوم رائو محمد خالد کی نماز جنازہ گزشتہ روز ننکانہ صاحب میں ادا کردی گئی۔ راؤخلیل احمد سے پاکستان میں اس نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے: 00923004206481
”مجھے فرانس کے مشہور و معروف صحافی،سیاسی و سماجی رہنما ،PATفرانس کے میڈیا سکریٹری ،MCBیورپ کے صدرراؤ خلیل احمد کے والدکے انتقال پر انتہائی افسوس ہوا۔
مجھے ان کے اہل خانہ کے غم کا احساس ہے اور میں اس موقعہ پر انکے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ میں اپنی APCA انٹرنیشنل،PAT وTMQ یورپ ،AGRS اورKFI کے تمام اراکین، رفقا ء اور عہدیداران کی جانب سے تعزیت پیش کرتا ہوں اوراللہ تعلیٰ کے حضور دعاگو ہوں کہ وہ رائو خلیل احمد،انکے عزیز و اقارب، دوستوں اور ملنے جلنے والوں کو صبرو ہمت نصیب کرے۔
استقامت عطافرمائے اور مرحوم کی روح کو سکون عطا فرماتے ہوئے ان کے درجات کو بلند فرمائے۔ آمین۔
یہ باتیں اس افسوسناک خبر پر عالمی صدر ایشین پریس کلبز ایسوسی ایشنAPCAانٹرنیشنل شکاگو /برلن ، پاکستان عوامی تحریک یورپ کے رہنما و چیف کوآرڈینیٹر، چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی، تحریک منہاج القرآن کے میڈیا کوآرڈینیٹربرائے یورپ اور کشمیر فورم انٹرنیشنل کے عالمی چیرمین محمد شکیل چغتائی نے اپنا انٹرنیشنل کی وساطت سے ذرائع ابلاغ کو تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہیں۔