پیرس اشفاق علی سے )
پیرس کے مضافات میں واقع فیصل ریسٹورنٹ میں محترم جناب شفیق مراد چیف ایگزیکٹو کی فروغ علم و ادب شریف اکیڈمی جرمنی کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد ہوا ۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز اللہ تعالی کے بابرکت نام سے شروع ہواء جس کی سعادت محترمہ روحی بانو نے حاصل کی ۔ اس کے بعد تالیوں کی گونج میں فروغ علم و ادب کی شمع جلا کر عہد کیا گیا کہ علم کی کرنیں پوری دنیا میں پھیلائیں گئے اس کے بعد محترم جناب شفیق مراد کی طرف سے دئیے گئے اکیڈمی کے ڈائریکٹرز کے لئے لائحہ عمل عہداراں کے فرایض اور ذمہ داریاں اور اکیڈمی کے پروگرام کے عمومی ضوابط کے بارے میں ڈائریکٹر فرانس محترمہ ناصرہ فاروقی ڈائریکٹر پروگرام فرانس محترمہ روحی بانو کوآرڈینیٹر فرانس محترمہ طاہرہ سحر ڈائریکٹر سوشل ویلفیر محترمہ آصفہ ہاشمی نے شفیق مراد صاحب کا پیغام پڑھ کر سنایا ۔ سب ڈائریکٹرز نے اپنے عہدہ کی ذمہ داریاں پوری فرض شناسی سے پورا کرنے کا عزم کیا اس کے بعد راجہ عجب خان صاحب نے اپنی تقریر میں شریف اکیڈمی کے کام کو سراہا اور اورمذید کامیابی کی دعا کی ۔شہلہ خان رضوی ڈائریکٹر انفارمیشن شاہدہ امجد ڈائریکٹر فنانس ناصرہ خان ڈائریکٹر پبلک ریلیشن صائمہ خان ڈائریکٹر ریسرچ انیڈ ٹاکنالوجی عاتکہ شبیر کرن سارہ شبانہ عالیہ پاشا اور مریم کو ناصرہ فاروقی کا اسسٹنٹ نامزد کیا گیا ۔اور یوں یہ پروقار تقریب شاندار عشائیہ کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی ۔ناصرہ فاروقی ڈائریکٹر فرانس نے پروگرام کو آرگنائزر کیا ۔ اور نظامت کے فرائیض بڑے احسن طریقے سے انجام دئیے اور سب کو اپنے خیالات کے اظہار کی دعوت دی گئی