جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں سیڑھیاں چڑھنے کی چھٹی سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا۔شہرکی 61منزلہ عظیم الشان عمارت کی سیڑھیوں پر اپنی پھرتی دکھانے کے لیے سینکڑوں نوجوان، خواتین و مرد،بڑی عمر کے افراد اورپیشہ ورایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ورزش کی افادیت کواجاگر کرنے کے لیے منعقد کی جانے والی اس ریس کے شرکاء اپنی قوتِ برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیزی کے ساتھ سیڑھیاں چڑھتے گئے۔بارہ سو سیڑھیوں پر مشتمل اس ریس میں سخت مقابلے کے بعد پولینڈ سے تعلق رکھنے والےپیوٹرنامی کھلاڑی نے سب سے کم وقت میں مقررہ فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔