نیو یارک……کہتے ہیں کہ شادی ایک ایسا لڈو ہے جو کھاتا ہے وہ بھی پچھتاتا ہے اور جو نہیں کھاتا وہ بھی پچھتاتا ہے لیکن یہ لڈو کھانے کے بعد زندگی بھر کا یہ بندھن آپ کو امراض قلب سے بچاسکتا ہے۔
جی ہاں امریکا کی نیو یارک یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق شادی مرد و خواتین دونوں کی دل کی صحت کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے اور امراض قلب کا خطر کافی حد تک کم ہو جاتا ہے۔اسی طرح شادی کرکے نہ صرف فالج جیسے مرض کے خطرات کو دور بھگایا جا سکتا ہے بلکہ کئی دیگر خطرناک امراض سے چھٹکارہ مل جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق نوجوان جوڑوں میں شادی کے بعد امراض قلب کے حوالے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے اور یہ خطرہ 12 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔