اسلام آباد ( ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کہاہے کہ بلوچستان میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے آئندہ مالی سال کی وفاقی پی ایس ڈی پی میں پیکج فور کے تحت 34ڈیمز کی تعمیر کا منصوبہ شامل کیاجائے گا۔اْنہوں نے ان خیالات کااظہار محکمہ آبپاشی کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا۔ دوسری طرف پاکستانی تارکین وطن نے اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 8 اکتوبر 2018تک سپریم کورٹ اور وزیراعظم کےدیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لئے پہلے مہینے میں فنڈ میں محض 30 لاکھ ڈالرز جمع کرائے ہیں۔ڈیم فنڈ میں خطیر عطیات مقامی پاکستانیوں نے دیئےایک ماہ قبل 8 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان نے اپنے نشریاتی خطاب میں بیرون ممالک خصوصاً یورپ اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے فی کس ہزار ڈالرز عطیات دینے کی اپیل کی تھی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اس حوالے سے خصوصی فنڈ میں اب تک 4 ارب 65 کروڑ 30 لاکھ روپے (سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق 4 ارب 69 کروڑ 30 لاکھ روپے) جمع کرائے جا چکے ہی جس میں سے پاکستانی تارکین وطن نے 4 کروڑ 5 لاکھ 99 ہزار روپے اور مقامی پاکستانیوں نے 4 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ روپے حصہ ڈالا۔اسٹیٹ بینک نے اپنی ویب سائٹ پر غیر ملکی کرنسیوں میں عطیات کا ذکر نہیں کیا ہے۔